گنڈا پور نے اپوزیشن لیڈر پر حملہ کیا، گالیاں دیں، شاہد خاقان

126

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وز یراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر پر کتابیں پھینکیں، حملہ کیا اور گالیاں دیں۔ علی امین گنڈا پور کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ جس ظرف کا آدمی ہوتا ہے وہ اسی طرح کی باتیں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر کبھی ایسی باتیں نہیں کرتے، وزیر اعظم عمران خود ان سب کو بھیجتے ہیں کہ ایسی باتیں کریں۔ انہوںنے مزید کہا کہ بات ایک آدمی کرتا ہے، شرمندگی سارے ہائوس کو ہوتی ہے، آج ایوان میں سب شرمندہ ہیں، یہ تماشے ہم دیکھ چکے ہیں، وزیر اعظم خود ڈیوٹیاں لگاتے ہیں کہ گالیاں دینی ہیں۔