کراچی (اسٹاف رپورٹر) عدالت عظمیٰ رجسٹری، اورنگی اور گجر نالہ متاثرین نے نظر ثانی کی درخواست دائر کردی۔دائر کی گئی درخواست میں کہاگیا ہے کہ عدالت کو غلط معلومات فراہم کی گئیں،لیز مکانات کی مسماری کا تعلق نالوں کی صفائی سے نہیں ہے،عدالت نے نالوں کے اطراف سڑک کی تعمیر کا حکم نہیں دیا تھا،لیز مکانات کو گرانا انسانی حقوق کا معاملہ ہے،نالوں کے اطراف لیز مکانات گرانے کا حکم واپس لیا جائے۔