ٹینس رینکنگ، نوویک جوکووچ پہلے نمبر براجمان

152

پیرس(جسارت نیوز)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربیا کے نامور ٹینس اسٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ اور خواتین کے سنگلز مقابلوں میں آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ روس کے ڈینیئل مدویدوف اور ہسپانوی ٹینس اسٹار رافیل نڈال بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ خواتین کھلاڑیوں کے سنگلز مقابلوں میں جاپان کی نائومی اوساکا دوسرے نمبر پر قائم ہیں جبکہ بیلا روس کی آرینا سابالینکا ایک درجہ ترقی پاکر چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔جمہوریہ چیک کی کارولینا پالیسکووا چھ درجے ترقی پاکر ٹاپ ٹین میں پہنچ گئی ہیں جبکہ رومانیہ کی سیمونا ہالپ کی عالمی درجہ بندی میں چھ درجے تنزلی ہوئی ہے۔امریکی نامور ٹینس اسٹار اور سابق عالمی چیمپئن سرینا ولیمز 8 درجے تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہوگئی ہیں۔ آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ مینز رینکنگ میں سربین اسٹار اور ومبلڈن چیمپئن نوویک جوکووچ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ روسی ٹینس کھلاڑی ڈینیئل مدویدوف دوسرے،ا سپین کے رافیل نڈال تیسرے، یونان کے اسٹیفانوس چوتھے، آسٹریا کے ڈومینک تھیم پانچویں، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو چھٹے، روس کے آندرے روبلوف 7ویں نمبر پرآگئے۔