جتنا جلد انتخابات ہوں ملک کیلئے بہتر ہے،شاہد خاقان

162

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام حکومت کی نالائقی کا خمیازہ بھگت رہے ہیں‘پاکستان میں ہر لمحہ الیکشن کا لمحہ ہے‘ جتنی جلدی الیکشن ہوں ملک کے لییاتنا ہی بہتر ہے‘ نیب اور مقدمات سے گھبرانے والے نہیں‘ ای سی سی کے فیصلوں کے مطابق حکومت کے خلاف 20 کیس بنتے ہیں‘ وزرا منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔پیر کو پی ایس او میں غیر قانونی تقرر کیس میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب کا یہی رویہ رہا تو کوئی بھی یہاں کام نہیں کرے گا‘ نواز شریف کے خلاف ایک بھی کرپشن کا کیس نہیں بن سکا‘ نیب کے چیئرمین بتا دیں کہ وہ کس کے غلام ہیں؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 3 سال سے کرپشن کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں لیکن حقیقت میں سب جھوٹ ہے‘ آج کرپشن تو خود حکومت کر رہی ہے‘ وزرا کے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے کمیشن بنائے جاتے ہیں‘ وزیراعظم تو دعویٰ کرتے تھے وہ سب کے خلاف کارروائی کرتے ہیں‘ وزیراعظم خود کہہ رہے ہیں وہ مقدمات
بنا رہے ہیں‘ آپ حکومت میں آنے کے قابل نہیں تھے‘ کشمیر کا الیکشن 25 جولائی کو ہے‘ اگر ہم آزاد کشمیر کا الیکشن بھی شفاف نہ کرا پائے تو پھر سب بیکار ہے۔