سکھر، شوہر کے تشدد کے باعث بیوی اسپتال میں دم توڑ گئی، ورثاء کا احتجاج

246

سکھر (نمائندہ جسارت) بیراج روڈ کی رہائشی خاتون صنم مبینہ طور پر شوہر کے تشدد کے باعث نجی اسپتال میں دم توڑ گئی، خاتون صنم کے والد غلام مرتضیٰ سومرونے الزام عائد کیا ہے کہ اسکی بیٹی کی سات سال قبل کاشف میمن سے شادی کرائی گئی جس میں میری بچی کو ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی لیکن شوہر اس پر تشدد کرتا رہتا تھا کچھ دن قبل بھی صنم کو ذہنی طور پر تشدد کیا گیا جسکی وجہ سے بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا ،گزشتہ شام کاشف اسپتال میں آکر صنم کو دھمکایا جس کی وجہ سے صنم موقع پر ہی دم توڑ گئی، واقعے کے خلاف تھانہ بی سیکشن میں رپورٹ درج کی گئی ہے لیکن ملزم فرار ہوگیا۔