کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال میں عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی سفارش پر پارلیمان کو تحلیل کرنے کے صدر ودھا دیوی بھنڈاری کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ چیف جسٹس چولندر شمشیر رانا کی سربراہی میں 5 ججوں کے آئین بینچ نے پارلیمان کی تحلیل کے خلاف دائر رٹ پٹیشن کی پیر کے روز سماعت کے بعد یہ فیصلہ سنایا۔