اٹلی نے 53 سال بعد یوروکپ جیت لیا

250

اٹلی نے انگلینڈ کو پنالٹی شوٹ آئوٹ میں 2 کے مقابلے3 گول سے شکست دیکر دوسری مرتبہ یوروپین کپ جیتا۔ لندن کے ومبلے اسٹیڈیم میں ہوئے فائنل میچ میں دونو ں ٹیمیں مقررہ وقت اور فاضل وقت کے بعد ایک، ایک گول سے برابر تھیں۔پنالٹی شوٹ آئوٹ میں انگلینڈ کی جانب سے 5میں سے2 پنالٹی ککس گول میں تبدیل کی گئیں جبکہ اٹلی کے کھلاڑیوں نے5 میں سے3 پنالٹی ککز پر گول داغے۔انگلینڈ کے لیفٹ بیک لوک شاء نے ایک منٹ اور56 سیکنڈ میں پہلا گول کیا جو یوروپین کپ فائنل میں سب سے تیز اور کل ملاکر 5واں سب سے تیز گول تھا۔اس سے پہلے فائنل میں سب سے تیز گول مارے کا ریکارڈ اسپین کے چس پریڈا نے روس کے خلاف میڈرڈ میں1964 میں ہوئے فائنل میں کیا تھا۔ انہوں نے یہ گول5 منٹ اور17 سیکنڈ میں کیا تھا۔ لوک شاء کا یہ انگلینڈ کے لئے 16ویں بین الاقوامی میچ میں پہلا گول تھا۔اٹلی کی جانب سے واحد گول سینٹر بیک لیوناڑدو نے بونوچی نے اسکور کیا تھا۔
اٹلی کی ٹیم نے جب 53سال پہلے پہلی مرتبہ یوروپین کپ جیتا تھا تو اس نے اپنے گھر پر ہوئے فائنل میچ میں یوگو سلاویہ کو شکست دی تھی۔ روم میں1968 میں ہوئے فائنل میں میچ ایک، ایک سے برابر رہا تھا۔ جب دوسری مرتبہ دونوں کا فائنل میچ ہوا تو میزبان ٹیم نے2–0 سے جیت حاصل کی تھی۔
اس ٹائٹل کے بعد اٹلی2 مرتبہ اور فائنل میں پہنچی اور ہر مرتبہ اسے شکست ہوئی۔2000 میں جب اس نے دوسری مرتبہ فائنل تک رسائی حاصل ہوئی تو اسے فرانس نے2-1 سے شکست دی تھی۔ 2012 میں ہوئے فائنل میں اٹلی کو اسپین نے4–0 سے شکست دی تھی جو یوروپین کپ کے فائنل میں سب سے بڑی جیت بھی ہے۔
انگلینڈ کی ٹیم پہلی مرتبہ یورپین کے فائنل میں پہنچی تھی جبکہ 1966 کا عالمی کپ جیتنے کے بعداس نے پہلی مرتبہ کسی بڑے ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ انگلینڈ کا ریکارڈ بڑے ٹورنامنٹس میں پنالٹی شوٹ آئوٹ میں اچھا نہیں ہے۔ اس کو 9 میں سے6 پنالٹی شوٹ آئوٹ میں شکست ہوئی ہے۔
اٹلی کو اس مرتبہ گروپ اے میں جگہ ملی تھی۔ اس نے گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے پیری کوارٹر فائنل میں جگہ حاصل کی تھی۔ اس نے پہلے لیگ میچ میں ٹرکی کو3-0 سے شکست دی تھی۔ سوٹزر لینڈ کے خلاف اس نے اسی اسکور کے ساتھ جیت اپنے نام کی تھی۔ویلز کو تیسرے اور آخری میچ میں اس نے1–0 سے ہرایا تھا۔
پری کوارٹر فائنل میں اٹلی نے فاضل وقت میں آسٹریا کو2–1 سے شکست دی۔ اس میچ میں مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں کسی گول کے بغیر برابر تھیں۔کوارٹر فائنل میں اٹلی نے بلجیم کے خلاف2-1 سے جیت درج کی تھی جبکہ سیمی فائنل میں وہ پنالٹی شوٹ آئوٹ میں اسپین کو 4–2 سے ہرانے میں کامیاب رہی تھی۔ اس میچ میں مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیںایک، ایک گول سے برابر تھیں۔ جب فاضل وقت میں بھی میچ کا فیصلہ نہیں ہوا تو پنالٹی شوٹ آئوٹ کے ذریعے میچ کا فیصلہ کیا گیا جس میں اٹلی4–2 سے فاتح رہی۔