لاہور :امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہحکمران سودا گر بن جائیں تو ملکی خود انحصاری ناممکن ہے،3سال میں پی ٹی آئی کے وعدے اور دعوے اور نعرے خاک ہوگئے،پی ٹی آئی نے معاشی اور نظریاتی طورپر ملک کو تباہ کردیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ہر الیکشن دھاندلی کی نذر ہوجاتاہے،کمزور خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملک تنہائی کا شکارہے،کشمیر کا سودا ملکی خودمختاری کا سودا ہے،73 برسوں سے قوم کے ساتھ دھوکہ ہورہاہے، سیاسی جماعتیں فیملی کلبز اور ون مین شو بن کر رہ گئی ہیں ۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ ہر الیکشن دھاندلی کی نذر ہو جاتا ہے، معیشت اور سیاست کو اسلامی اصولوں کے تابع کرنا ہوگا، جب تک آئی ایم ایف اور غیر ملکی آقاﺅں سے نجات حاصل کر کے معیشت کو اسلامی نہیں بنایا جاتا ، ملک قرضوں کے چنگل سے آزادی حاصل نہیں کر سکتا ۔
سراج الحق نے مزید کہاکہ چھوٹے کسان اور دیہاڑی دار مزدور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد بے روزگاری کے عذاب سے گزر رہی ہے ۔