سکھر (نمائندہ جسارت) والدہ کے بچھڑ جانے کے صدمے میں بیٹے کی خودکشی کا معاملہ سکھر، پیر گوٹھ کے رہائشی نوجوان درشن لال کی لاش چوبیس گھنٹے گزر جانے کے باوجود برآمد نہ ہوسکی۔ سترہ سالہ درشن لال نے والدہ کے انتقال پر گزشتہ روز ریلوے برج سے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی تھی۔