کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین نے خصوصی گفتگو کرتے ہویے جسارت کو بتایا کہ سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم کی کیمو تھراپی کا آغاز کل سے ہو گا۔ موذی مرض کی تشخیص کے بعد نوید عالم شوکت خانم اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں، انہیں ایک روز قبل تیز بخار تھا تاہم آج بخار کی شدت کم ہے۔ان کے مطابق نوید عالم نے اسپتال میں دوستوں سے ملاقات بھی کی، ایک دوست کا کہنا تھا کہ نوید عالم کی طبیعت خراب ضرورہے لیکن وہ اچھی اسپرٹ میں ہیں۔