قیام الدین نظامی، جلال عظیم آبادی اورظفرعلی کے لیے تعزیتی ودعائیہ نشست

515

سعودی عرب کے شہر جدہ میں مجلسِ محصورین (پی آرسی ) کے زیراہتمام پاکستان کی ادبی برادری کی نامور شخصیت، مصنف، تذکرہ نگار، کئی کتابوں کے مصنف اور پی آر سی کے چیئرمین احتشام ارشد نظامی کے بڑے بھائی سید قیام الدین نظامی کے انتقال پر پی آر سی کے جنرل سکرٹری سید مسرت خلیل کی رہائش گاہ پر تعزیتی و دعائیہ نشست منعقد کی، جس میں مجلس کے کنوینر انجینئر سید احسان الحق اورسینئرممبران انجینئرسید اسلم تنویر، انجینئر خالد جاوید، شمس الدین الطاف ملک، اسرارخاں، معروف شاعر زمرد خان سیفی، صحافی ملک عاصم اعوان اور دیگر نے شرکت کی۔
قیام الدین نظامی کی پیدایش 21 اکتوبر 1942ء کو پٹنہ (بہار) کے کوپا سنگھر گاؤں (نکرہم) میں ہوئی تھی اور انتقال 5جولائی 2021ء کی شام کراچی میں ہوا۔
علاوہ ازیں ڈھاکا میں مشہوراردو شاعر، بزنس مین اور فرینڈز آف ہیومینٹی (ایف او ایچ) کے کنٹری ڈائریکٹرسید جلال الدین احمد (جلال عظیم آبادی) جو کورونا میں مبتلا اور اسپتال میں داخل تھے، نیز پی آر سی کے دیرینہ ساتھی انجینئر سید ظفرعلی کی رحلت پر بھی ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار اور مرحومین کی مغفرت کی دعا کی گئی۔