ملک کو افغانستان سے سنگین خطرات لاحق ہیں، شری رحمان

213

اسلام آباد (آن لائن) چیئرپرسن برائے خارجہ امور کمیٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو افغانستان اور خطے کے حوالے سے سنگین خطرات لاحق ہیں، پالیسی ایجنڈہ بنانے کے لیے ارکان پارلیمان کی شراکت داری ضروری ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بات خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شری رحمان نے کہا آج کمیٹی کی پہلی میٹنگ تھی۔ اجلاس افغانستان انخلا اور خانہ جنگی صورتحال پر تھا۔ کمیٹی میں تعمیری بات ہوگی، جلسہ نہیں ہوگا۔ شیری رحمان نے کہا 2012ءمیں طے ہو گیا تھا کہ پاکستان افغان معاملے میں غیر جانبدار رہے گا، اور امن میں متحرک کردار ادا کرے گا۔غیرجانبداری کی پالیسی کوئی نئی نہیں۔ 2012ءکا جیو اقتصادی اور رابطہ کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا۔ شیری رحمان نے کہا پاکستان کو خارجہ امور کے حوالے سے راستے نکالنے ہیں۔ آج کے اجلاس کی طرح کمیٹی کے تعمیری اجلاس ہوتے رہےں گے۔