سکھر پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مختلف کارروائیاں

97

سکھر (نمائندہ جسارت)سکھر پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد اور سماجی برائیوں کے خلاف کارروائیاں متعدد ملزمان گرفتار۔ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ سی سیکشن کی حدود میں پولیس کی ناکہ بندی کے دوران کارروائی، منشیات فروش محسن گھوٹو گرفتار مقدمہ درج قبضے سے 1200 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ پنوعاقل پولیس کی حدود میں ناکہ بندی کے دوران کارروائی، منشیات فروش آصف کھوسو گرفتار مقدمہ درج، قبضے سے 2500 گرام چرس برآمدکر لی گئی۔ ڈی ایس پی سائٹ ستار پھل کی سربراہی میں سائٹ کی حدود میں خفیہ اطلاع پر جوئے کے اڈے پر کارروائی میںجوا ڈیلر سمیت 7 ملزمان گرفتار انور گھمرو،بیلو، سعید، مہتاب ، جاوید، محبت اور رحیم بخش کو گرفتار کر کے جوئے کی مختلف اقسام کے گیمز، تاش کے پتے اور نقدی برآمد کر لی گئی۔سانگی پولیس نے حدود میں ناکہ بندی کے دوران کارروائی، واردات کے ارادے سے کھڑے ملزم علی حیدر شاہ کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا۔