اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے ڈھڈوچہ ڈیم کی زمین پر پلاٹ بنا کر خرید و فروخت کرنے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر اور زمین کی مکمل تفصیلات طلب کرتے ہوئے پنجاب حکومت، بحریہ ٹائون اور ڈی ایچ اے کو نوٹس جاری کردیے ۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کرنل ریٹائرڈ محمد طارق کمال نے عدالت کو بتایا کہ ڈیم کی تعمیر جاری ہے لیکن بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے متعلقہ زمینیں فروخت کر رہے ہیں‘ سوسائٹیز ڈیم کے پانی جمع ہونے والی جگہ پر پلاٹ بنا کر لوگوں کو فروخت کر رہی ہیں۔