ایران سے بجلی کی بندش پر کیسکو حکام کی مکران کے عوام سے معذرت

119

کوئٹہ (نمائندہ جسارت) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے  ترجمان نے ایران سے بجلی کی بندش پر مکران کے تمام صارفین سے زحمت کیلیے معذرت کی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ملک ایران سے مکران کے علاقوںکودن کے اوقات کار میں اب صرف 10 میگاواٹ بجلی مہیا کی جا رہی ہے، ایران سے رات 12 بجے سے صبح 8 بجے تک مکران ڈویژن کو 70 سے 80 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کے بعد صورتحال معمول پر آجاتی ہے۔ توقع ہے کہ مکران ڈویژن میں بجلی کی صورتحال جلد معمول پر آجائے گی جس کے بعد سابقہ شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جائے گی۔