اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں۔
سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ دو ہفتے قبل بتایا تھا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورونا کی چوتھی لہر کے امکانات ظاہر کر رہی ہے، کورونا کی چوتھی لہر شروع ہونے کی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
اسد عمر نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر ناقص عملداری چوتھی لہر کے پھیلاؤ کا باعث بن رہی ہے، کورونا وبا کے مزید پھیلاؤ خصوصاً بھارتی قسم کے پھیلنے کا خدشہ ہے۔
2 weeks back I had tweeted that our artifical intelligence models are showing possible emergence of 4th wave. Now there are clear early signs of 4th wave starting. Poor sop compliance, coupled with spread of variants of concern, indian variant in particular, are the main cause.
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 9, 2021
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق ایس اوپی پر عمل نہیں ہو رہا، کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ ہوا تو شادی ہالز اور انڈور ڈائینگ بند کردیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہوٹل اور جم مالکان نے ذمہ داری نہ دکھائی تو یہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔
Field reports are showing complete disregard of the condition of vaccination for those attending indoor weddings and going to indoor restaurants & gyms. If the owners of these facilities do not show responsibility & ensure compliance, there will be no choice but to shut them down
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 9, 2021