اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگ کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کی اپیل پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا ہے ۔جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ کی جانب سےجاری ایک صفحہ کے تحریری حکم نامہ میں عدالت نے کہاکہ مریم نواز کے وکیل کی جانب سے دلائل شروع کرنے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی ،عدالت مریم نواز کے وکیل کی استدعا منظور کرتی ہے اور کیس کو 15جولائی کو سماعت کے لیے دوبارہ مقرر کرنے کی ہدایت کرتی ہے۔