اسلام آباد: یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قلت‘ صارفین مایوس

229
اسلام آباد: شہری اشیائے خور و نوش کی خریداری کے لیے شدید گرمی میں یوٹیلٹی اسٹور کے باہر قطار میں کھڑے اپنی باری کے منتظر ہیں

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد مےں ےوٹےلٹی اسٹورز پر چےنی اور گھی کی قلت پےدا ہو گئی۔ طوےل قطارےں لگ گئےں ۔ بڑی تعداد مےں صارفےن ماےوس گھروں کو لوٹ گئے جب کہ عام مارکےٹ مےں چےنی 105 روپے فی کلو گرام پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔ جبکہ گھی اور کھانے کا تےل بھی انتہائی مہنگے داموں فروخت کےا جا رہا ہے ۔ ضلعی انتظامےہ مصنوعی مہنگائی کے سدباب جبکہ حکومت ےوٹےلٹی اسٹورز پر چےنی کی دستےابی کو ےقےنی بنانے مےں ناکام ہو گئی۔ گزشتہ روز جی سکس سمےت مختلف علاقوں مےں واقع ےوٹےلٹی اسٹورز کا سروے کےا گےا، جہاں طوےل قطارےں لگی ہوئی تھےں جن مےں بڑی تعداد مےں خواتےن بھی شامل تھےں جب صارفےن سے پوچھا گےا کہ ےوٹےلٹی اسٹورز کے باہر اتنا رش اور ہجوم کےوں ہے ؟ تو صارفےن نے بتاےا کہ چےنی کے حصول کے لےے خوار ہو رہے ہےں ۔ دوپہر کے وقت ےہ صارفےن شدےد گرمی مےں جلتے رہے ۔ پسےنے مےں شرابور تھے اور پےاس سے نڈھال تھے۔ بڑی تعداد مےں صارفےن ماےوس لوٹ گئے ۔ بعض صارفین نے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد مےں چےنی اور گھی مافےا متحرک ہے اور صارفےن کو عام مارکےٹ مےں مہنگے چےنی گھی اور کھانے کا تےل خرےدنے پر مجبور کر دےا گےا ہے ۔