دادو ،کیس کی چھان بین کیلیے اینٹی کرپشن پولیس بی سیکشن تھانے پر چھاپا

160

دادو(نمائندہ جسارت)دادو کے تھانہ بی سیکشن سے ڈہائی کروڑ روپے کا کیس پارٹی کو فروخت کرنے کا معاملہ اینٹی کرپشن پولیس دادو کا تھانہ بی سیکشن پر چھاپا مذکورہ کیس پراپرٹی کا جائزہ لیا اور ریکارڈ کی چھان بین کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق دادو کے تھانہ بی سیکشن سے ڈہائی کروڑ روپے کا کیس پراپرٹی فروخت کرنے کے معاملے کی تحقیقات اینٹی کرپشن پولیس کے حوالے سرکل افسردادو فیاض علی بھرٹ کی نگرانی میں اینٹی کرپشن پولیس دادو کا تھانہ بی سیکشن پر چھاپا مذکورہ کیس پراپرٹی جس میں گٹکا اورماوا استعمال ہونے والا چورہ اور چھالیہ کا جائزہ لیا جس میں سے بڑا حصہ غائب ملا۔ بوروں میں گٹکا ماوا کی چھالیہ کے بجائے کھجور اور سوکھی گھاس بھری ہوئی ملی جبکہ اینٹی کرپشن پولیس نے تھانے کے ریکارڈ کی بھی چھان بین کرکے ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس موقع پر اینٹی کرپشن دادو کے سرکل افسر فیاض علی اور ہیڈ محرر عبدالواحد پنھور نے میڈیا کو بتایا کہ سیشن جج دادو کے حکم پر چھاپا مارا گیا ہے ڈہائی کروڑ کے سرکاری کیس پراپرٹی فروخت کرنے میں ملوث ڈی ایس پی ایڈمن یوسف ابڑو،دو ایس ایچ اوزمنظور مستوئی اور غلام حیدر پنھور جبکہ تین ہیڈ محرر خدابخش پنھور،غلام سرور پنھوراور اشفاق کھوکھر پر بڑے پیمانے پر جانچ شروع کردی ہے جس کی رپورٹ اینٹی کرپشن کے بالا حکام کے حوالے کرکے ملوث پولیس عملداروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔