سکھر (نمائندہ جسارت) پنو عاقل میں زیادتی کے بعد 14 سالہ بچے آفاق واگھو کو قتل کرنے کا واقعہ، گرفتار ملزم شفیق جتوئی کا ڈی این اے میچ ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چار ماہ قبل بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، چے کی لاش مسجد کی چھت سے برآمد ہوئی تھی، گرفتار ملزم نے اعتراف قتل بھی کیا تھا۔