عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں،اسد عمر

309

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے بڑھنے پر نہیں چاہتے کہ عید پر پابندیاں لگائیں ،جس سے عید کا مزہ خراب ہوجائے لیکن حالات خراب ہونے کی صورت میں عید پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک گیر لاک ڈاؤن کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا،مرحلہ وار اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرف جائیں گے،آزاد کشمیر میں بھی کورونا بڑھ رہاہے،الیکشن کمیشن کو لکھا ہے کہ کورونا کی خلاف ورزی پر نوٹس لیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ  کورونا سے بچنے کیلیے ضروری ہے کہ ہم احتیاط کریں ، کورونا کی صورتحال دوبارہ سنگین ہوئی تو دوبارہ سے تمام شعبوں میں پابندیاں لگا سکتے ہیں۔