نیب کا احسن اقبال اور خواجہ آصف کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

264

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو(نیب)نے مسلم لیگ (ن)کے رہنما احسن اقبال اور خواجہ آصف کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق احسن اقبال کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق احسن اقبال کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر کیا تھا جو زیرِ سماعت ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ نیب نے احتساب عدالت اسلام آباد میں کیس کی روزانہ سماعت کی درخواست دائر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔اسی طرح نیب نے خواجہ آصف کی ضمانت کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔