جماعت اسلامی اسلام آباد کی پہلی ناظمہ سیدہ مبارکہ انتقال کر گئیں

351

اسلام آباد (صباح نیوز) گیلپ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی کی والدہ اور جماعت اسلامی اسلام آباد کی پہلی ناظمہ سیدہ مبارکہ گیلانی وفات پا گئیں ۔مرحومہ کو اسلام آباد کے قبرستان میں دفن کردیا گیا۔ نما جنازہ میں زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق، سابق نائب امیر پروفیسر خورشید احمد ، نائب امیر لیاقت بلوچ، راشد نسیم، سیکرٹری جنرل امیر العظیم اور دیگر رہنماﺅں نے مرحومہ کی مغفرت اور ڈاکٹر اعجاز شفیع گیلانی سمیت دیگر پسماندگان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔