لاڑکانہ ،شہری سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے لوٹ لیے ،مزاحمت پرتشدد

284

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ حیدری کی حدود مدینہ کالونی میں گھر کے باہر موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر آئرن ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری تاجر آفتاب نیاز شیخ سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی مزاحمت پر تاجر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ واقعے کی اطلاع حد کے تھانہ کی پولیس کو دی گئی جس پر ایس ایس پی لاڑکانہ عمران قریشی نے جائے وقوع کا دورہ کرکے تفصیلات معلومات کیں اور تاجر کو رقم واپس کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی۔دوسری جانب متاثرہ تاجر نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی جائے۔