بنگلادیش کے محمود اللہ ٹیسٹ میچوں کی نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے زمبابوے کے خلاف ہرارے میں شروع ہوئے ٹیسٹ میں شرکت کرنے کے بعد ایسا کیا۔ دائیں ہاتھ سے بلے بازی اورآف بریک بولنگ کرانے والے محمود اللہ کو اس ٹیسٹ میں تمیم اقبال کی جکہ کھیلا یا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ راولپنڈی میں پاکستان کے خلاف فروری2020 میں کھیلا تھا۔محمود اللہ 50 ٹیسٹ کھیلنے والے بنگلا دیش کے چھٹے اور کل ملاکر296 ویں کھلاڑی ہیں۔انہوں نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگس ٹائون میں جولائی2009 میں کھیلا تھا۔ٹیسٹ میچوں کی نصف سنچری مکمل کرنے میں انہیں 12 سال سے 2 دن کم کا وقت لگا۔میمن سنگھ میں4 فروری1986 میں پیدا ہوئے محمد محمود اللہ نے ابھی تک جو 50 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اس میں سے آدھے یعنی 25 ٹیسٹ انہوں نے اپنے گھر میں کھیلے ہیں جبکہ باقی 25 ٹیسٹ انہوں نے غیر ممالک میں کھیلے ہیں۔انہوں نے ہرارے ٹیسٹ سے قبل جن49 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اس میں9میں بنگلا دیش کو کامیابی ملی ہے،34 میں شکست ہوئی ہے اور6 ٹیسٹ برابر رہے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف محمود اللہ نے سب سے زیادہ ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ ویسٹ انڈیزکے خلاف انہوں نے10 ٹیسٹ کھیلے ہیں جس میں سے 6 وہ ویسٹ انڈیز میں کھیلے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف ان کے ٹیسٹ میچوں کی تعداد 8ہے جس میں سے 5 وہ بنگلا دیش میں کھیلے ہیں۔انگلینٖڈ اور سری لنکا کے خلاف انہوں نے 6،6 ٹیسٹ میچوں میں شرکت کی ہے جبکہ بھارت، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف وہ 5،5 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔جنوبی افریقا کے خلاف وہ4 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جبکہ افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ میں انہوں نے شرکت کی تھی۔محمود اللہ نے ہرارے ٹیسٹ سے پہلے تک 93 اننگوں میں31.77 کی اوسط اور53.37 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 4 سنچریوں اور16 نصف سنچریوں کی مدد سے2764 رنز بنائے ہیں۔ وہ11 مرتبہ اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے اور ان کا سب سے زیادہ اسکور146 رنز ہے جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہملٹن میں فروری 2019 میں 315 منٹ میں229 گیندوں پر21 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے بنایا تھا۔انہیں ان میچوں کی 65 اننگوں میں بولنگ کرانے کا موقع ملا جس میں وہ566.3 اوور میں1949 رنز دیکر45.32 کی اوسط اور79.04 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ43 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔انہوں نے ایک مرتبہ ایک اننگ میں 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔