حالات سے نمٹنے کی تیاری پوری ہے،شیخ رشید

167

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر کوئی مشکل وقت آیا تو پاکستان کی افواج، حکومت اور اپوزیشن سمیت پوری قوم ایک پیج پر ہوگی، ہماری حالات سے نمٹنے کی پوری تیاری ہے، صورتحال پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہیں،کابینہ کے اگلے اجلاس میں ٹی ایل پی سے متعلق فیصلہ ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت داخلہ میں اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی خواہش ہے کہ افغانستان یا دوحا میں تمام افغان رہنمااور قیادت مل کر بیٹھے اور صورتحال کا وہ جو بھی حل نکالیں ہمارے لیے قابل قبول ہو گا،بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ اور اس کے ذیلی ادارے پاکستان میں کسی تخریب کاری سے گریز نہیں کررہے ، کراچی میں بھی گروہ پکڑا گیا ہے جس کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا،افغانستان سے ملحقہ7سرحدی مقامات پر آمد و رفت کو وقت کے تقاضوں کے مطابق تیارکریں گے، کابینہ کے اگلے اجلاس میں ٹی ایل پی سے متعلق فیصلہ ہوگا۔