عزت کی زندگی گزارنا مسئلہ بن چکا ہے‘شازیہ مری

147

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، مہنگائی بڑھ چکی ہے، عزت کی زندگی گزارنا مسئلہ بن گیا ہے، ہر پاکستانی پونے2 لاکھ روپے کا مقروض ہے، مہنگائی کے باعث والدین بچوں کو اچھی تعلیم نہیں دے پارہے، ماں بیٹی کا جہیز نہیں بنا سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ آرکائیو سندھ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ5 جولائی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کو گرفتار کیا گیا۔2012ء کے دوران پارلیمنٹ نے قرارداد پاس کی، جس میں واضح ہے کہ ائربیس پارلیمنٹ کی مرضی کے بغیر نہیں دی جا سکے گی، آج بھی ڈکٹیٹرز کی باقیات موجود ہیں، صحافیوں پر پابندیاں لگتی ہیں، ڈکٹیٹرکی جگہ کٹھ پتلی حکمران نظر آتا ہے۔ عمران خان کی کرپشن کے باعث مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، آئے روز تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مشرف نے بغیر معاہدے کے نیٹو کو بیسزدیے ہوئے تھے، عمران نیازی اس وقت مشرف کے حمایتی تھے، لوگ پریشان تھے یہ مشرف کے ساتھ تھے۔