قومی انڈر23فٹبال،اسلام آباد ٹائیگرز نے شان پنجاب کو شکست دیدی

491

ایبٹ آباد(سید وزیر علی قادری) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری قومی انڈر 23 فٹ بال چمپین شپ میںسلام آباد ٹائیگرز نے شان پنجاب کو اخک سخت مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرادیا۔ وقفے تک اسلام آباد ٹائیگرز کو ایک گول کی برتری حاصل تھی۔ پہلے ہاف کے 22 ویں منٹ میں اسلام آباد ٹائیگرز کے مسنتصر نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جو مقررہ وقت تک جاری رہی۔ شان پنجاب کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے۔کے پی کے ایگلز نے ہزارہ اسٹار کو 2-1 گول سے ہرا دیا۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ تمام گول دوسرے ہاف میں کیے گئے۔ کے پی کے ایگلز کی طرف سے امام اور زیبر نے ایک، ایک گول کیا جبکہ ہزارہ اسٹار کی طرف سے واحد گول سردار عباس نے کی۔