افغانستان کی صورت حال پر تشویش ہے‘ پرویز خٹک

129

نوشہرہ کینٹ(آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ حکومت اپنی 5 سالہ مدت پوری کرے گی،بجٹ میں غریب عوام کو ریلیف ملے گا ، چوروں کے خلاف گھیرا تنگ ہونے پر سازشوں پر اتر آئے ہیں ،ملک میں کسی کو بحران پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی،اپوزیشن اختلافات کا شکار ہونے کے بعد پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے،ملک الحمد اللہ محفوظ ہاتھوں میں ہے،افغانستان کی صورت حال پر تشویش ہے، پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، افغانستان میں پائیدار امن کی ہر ممکن کوشش کرتے ر ہیں گے ،تحریک انصاف نے محروم طبقے کی محرومی کو ختم کیا،جلد مہنگائی پر قابو پا لیں گے،اگلی حکومت بھی تحریک انصاف ہی کی ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقے پیرسباق،اکبرپورہ آمان باغ اور کچی گڑھی میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔