سندھ کے عوام کو زرداری لیگ نے لوٹا ہے،صدرالدین راشدی

186

کراچی ( اسٹاف ر پورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر سید صدر الدین شا ہ راشدی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو زرداری لیگ نے لوٹا ہے ، سندھ سے بیروزگاری کا خاتمہ چاہتے ہیں ، بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر سرکاری نوکریاں دی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنکشنل لیگ ہاؤس کراچی میں صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے سید صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں فنکشنل لیگ سندھ بھر میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی، کارکنان اپنی سرگرمیوں کو تیز کریں ، سندھ سے احساس محرومی ختم کرنے کے لیے اسلام آباد میں موجود تھنک ٹینک کو اپنی سوچ بدلنا ہوگی۔ہماری کوشش ہے کہ جلد اسلام آباد اور لاہور میں ہم خیال دوستوں کو یکجا کریں۔