بھارت دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی

242

اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاہور دھماکے سے متعلق ہمارے خدشات درست ثابت ہوئے، بھارت دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔

اپنے بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ناصرف دہشتگردوں کی مالی مدد بلکہ ان کو تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔ ہم نے بھارت کو بے نقاب کیا، مزید بھی کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے سوال اٹھایا کہ کیا دنیا بھارت کی دہشتگردوں کی مالی مدد کا نوٹس لے گی؟ ہمیں اپنے دفاع کا پورا حق ہے۔

سرکاری میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان حکام کی جانب سے پاکستان پر بلا جواز تنقید ان کی پالیسیوں سے متعلق ناکامی کا ثبوت ہے۔انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ افغان عوام کی اکثریت اِس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات سے انہیں فائدہ پہنچ سکتا ہے۔