طلبہ کو دہشت گرد بننے پر مجبور کیاجارہا ہے، مریم اورنگزیب

199

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کی طالب علموں پر لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہوئے طالب علموں کے مطالبات فوری سننے کا مطالبہ کیا ہے ۔ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا طالب علموں پر
لاٹھیاں برسا کر انہیں ادہشت گرد بننے پر مجبور کیاجارہا ہے۔ کون سی قوم دنیا میں اپنے طالب علموں پہ لاٹھیاں برساتی ہے ۔ انٹرمیڈیٹ کی سطح پر بچے اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کی فکر میں ہوتے ہیں ۔ انہیں بٹھا کر، ان کی تحمل سے بات سننے کے بجائے ان کو مارنا پیٹنا کون سی عقل مندی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ طالب علم ہمارے بچے ہیں، ہمارا مستقبل ہیں، انہیں بلائیں، بٹھائیں، بات سنیں اور ان کا مسئلہ حل کریں۔
مریم اورنگزیب