سکھر، انتظامی غفلت کے سبب اسکول کی معصوم بچی کھلے ہوئے گٹر کے میں گرگئی

99

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں اسکول کی معصوم بچی کھلے ہوئے گٹر کے میں گرگئی، بلدیہ کا عملہ غائب،سکھر کو پیرس بنانے والا خواب ، خواب خرگوش ہی رہا ، شہر میں جگہ جگہ گٹروں کے مین ہول شہریوں بالخصوص بچوں کے لیے وبال جان بن گئے۔بلدیہ سکھر کی نااہلی کے کی ایسی زندہ مثال کہیں نہ ملے شاید ، سندھ کے تیسرے بڑے شہر میں جگہ جگہ گٹر کے کھلے ہوئے مین ہول شہریوں کے لیے عذاب بن گئے ، شالیمار کے علاقے میں اسکول جاتی ہوئی معصوم بچی کھلے ہوئے مین ہول میں گر گئی ، بچی کو بروقت شہری نہ بچاتے تو بچی کی جان جا سکتی تھی ۔