ٹنڈوالہٰیار کے لوگوں نے جو محبت دی وہ ہمیشہ یاد رہے گی، رشید زرداری

222

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) جتنا وقت ٹنڈوالہٰیار میں میرا رزق لکھا تھا تب تک ٹنڈوالہٰیار کے شہریوں کی خدمت کی اور اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دے کر عوام کے مسائل حل کیے۔ ٹنڈوالہٰیار کے لوگوں نے جو محبت دی وہ ہمیشہ یاد رہے گی، تبادلہ ہونا سرکاری ملازمین کی نوکری کا حصہ ہے، میں ٹنڈوالہیٰار کے شہر یوں سمیت اپنی پوری ٹیم اور تمام اداروں کے افسران کا مشکور ہوں کہ انہوں نے میر ے ساتھ ملکر بہتر خدمت سر انجام دینے میں تعاون کیا۔ ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہٰیار رشید احمد زرداری نے اپنے اعزاز رکھی گئی ڈی سی ہاوس پر الوداعی تقر یب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈوالہٰیار کے لوگ بڑی محبت اور تعاون کر نے والے ہیں یہاں کے سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموں کے رہنمائوں نے ہمیشہ شہر کی تعمیر و تر قی میں مثبت کر دار ادا کیا اور اپنے زند ہ دل ہو نے کا ہمیشہ مثالی رول ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈوالہٰیار کے میڈیا کا کردار بھی مثالی رہا ہے، تمام میڈیا نمائندگان کا مکمل تعاون رہا۔ تقریب سے نئے آنے والے ڈپٹی کمشنر ولی محمد بلوچ نے کہا کہ میری اولین کوشش ہوگی کہ ضلع کے تمام اسٹیک ہولڈر کو ساتھ لے کر چلوں گا، شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لے کر آئوں گا۔