‘زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب 33 ارب روپیہ وصول کر چکی’

318

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپیہ وصول کر چکی ہے اور یہ تقریباً 200 ملین ڈالر بنتے ہیں۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ  اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے اس وصولی سے آپ اندازہ لگا لیں کے اس ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندہ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔

نیب ریفرنس کے مطابق کلفٹن کراچی میں موجود آصف زرداری کا گھر کرپشن کے پیسوں سے بنانے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ کلفٹن کراچی گھر کی خریداری کے لیے آصف زرداری کے اسٹینوگرافر مشتاق احمد نے اپنے اکاؤنٹ سے 15 کروڑ روپے ادا کیے۔ آصف علی زرداری کلفٹن کراچی کے گھر کی خود خریداری کا کوئی ثبوت نہیں دے سکے، آصف زرداری کو حاضری پر ریفرنس کی کاپی فراہم کی جائے گی جس کے بعد فرد جرم کی تاریخ مقرر ہوگی۔

دوسری جانب جعلی بینک اکاؤنٹس اور چینی اسکینڈل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کیں۔

عدالت نے 5، 5 لاکھ روپے کے عوض جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔