اسلام آباد ہائی کورٹ: تقرر اور تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری

115

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر تقرر اور تبادلوں کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق کامران بشارت مفتی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ تعینات کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ طاہر محمود کو رکن انسپکشن ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سید احتشام علی کو ڈائریکٹر ریسرچ سینٹر اور ڈی جی ہیومن رائٹس سیل تعینات کیا گیا ہے۔