عدالت عظمیٰ ‘موٹروے پولیس میں ڈیپوٹیشن افسران کی پروموشن اپیل مسترد

90

اسلام آباد (آن لائن) عدالت عظمیٰ نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس میں ڈیپوٹیشن افسران کی پروموشن سے متعلق دائر اپیل مسترد کردی۔ عدالت عظمی نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے مزکورہ افسران کو سروس ٹریبونل جانے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت درخواست گزار ملازمین کے وکیل نے موقف اپنایا کہ کچھ افسران اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں چلے گئے اور وہاں انہیں پروموشن کا مسئلہ بنا،1997ء میں موٹروے بنی تو مختلف محکموں سے ملازمین ڈیپوٹیشن پر
موٹر وے پولیس میں آئے،2002ء میں موٹروے پولیس میں بھرتی ہونے والے افسران کو ترقیاں دے دی گئی ہیں لیکن ڈیپوٹیشن پر آنے والوں کو پروموشن نہیں دی گئی۔ دوران سماعت جسٹس اعجازالحسن نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملازمین متعلقہ فورم جائیں، پروموشن کے لیے متعلقہ فورم موجود ہیں تو افسران وہاں جائیں، افسران سروس ٹریبونل جائیں، وہاں سے جو فیصلہ آتا ہے پھر اسے دیکھ لیں۔