کویت اور ایران کے درمیان جرائم پیشہ ملزمان کا تبادلہ شروع ہوگیا ہے۔ ملزمان پر مالی بدعنوانیوں کا الزام ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کویت میں ایران کے سفیر محمد ایرانی نے کہا کہ مطلوب ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ ایک ہفتے بحال ہوگیا تھا جس کے تحت ایک کویتی انجینئر جس پر 39.8 ملین ڈالرز کرپشن کا الزام ہے، کو کویت بھیج دیا گیا ہے۔
بدلے میں کویت نے اپنے ملک میں دھوکہ دہی میں ملوث اور انٹرپول کے مطلوب ایک ایرانی شہری کو ایران کے حوالے کردیا ہے۔
محمد ایرانی نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو سراہا۔
خیال رہے کہ ایران اور کویت 2004 کے بعد سے ملزمان و مجرمان کی حوالگی کے معاہدے پر عمل پیرا ہیں۔ اس سے ایران میں کویتی اور کویت میں قید ایرانی شہری اپنے اپنے ممالک میں واپس جاسکتے ہیں اور اپنے ملک کے قانون کے مطابق جرائم کی سزا کے حقدار ہوں گے۔