ایران میں غلام حسین محسنی اعجئی عدلیہ کے نئے سربراہ مقرر

92

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے غلام حسین محسنی اعجئی کو عدلیہ کا نیا سربراہ مقرر کردیا۔ ان کے پیش رو ابراہیم رئیسی گزشتہ ماہ صدارتی انتخابات میں ملک کے صدر منتخب ہوگئے تھے۔ خامنہ ای نے اپنے بیان میں غلام حسین محسنی پر زوردیا کہ وہ عدلیہ کے سربراہ کی حیثیت سے انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں اور بدعنوانی کے انسداد میں کردارادا کریں۔ 64 سالہ غلام حسین سخت گیر سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اس وقت عدلیہ کے نائب سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور ماضی میں ایران کے جنرل پراسیکیوٹر بھی رہ چکے ہیں۔