مطالعے کا شوق اور اس کے فوائد

880

کتابیں پڑھنا ایک بہت ہی اچھی عادت ہے۔ اچھی کتابیں کئی علوم سے متعلق آپ کو آگاہ کرتی ہیں اور آپ کو صحیح راہ پر گامزن کرسکتی ہیں۔ اچھی کتاب سے بڑھ کر کوئی دوسرا ساتھی نہیں ہوسکتا۔ پڑھنا ضروری ہے کیونکہ یہ آپ کی مجموعی بہبود کے لئے اچھا ہے۔ جس شخص کو کتابیں پڑھنے کا شوق ہوتا ہے، وہ ماضی ، حال اور مستقبل کی دنیا سے متعلق عام لوگوں سے زیادہ آگاہ ہوتا ہے۔

پڑھنے سے علوم کی مہارت اور الفاظ استعمال کرنے کی صلاحیت کی نشوونما ہوتی ہے۔ کتابیں پڑھنا تناؤ کو بھی کم کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ دماغی پٹھوں کی صحت مندانہ فعالیت کیلئے ہر دن کم از کم کچھ دیر کے لئے سہی کتاب پڑھنا ضروری ہے۔

کتابیں آپ میں مثبت سوچ پیدا کرتی ہیں۔ یہ آپ کو زندگی کے وہ تجربات سے بھی روشناس کراتی ہیں جنہیں حاصل کرنے کیلئے مصفین کو کئی مشقتیں برداشت کرنا پڑیں۔ یہ آپ کو اپنے آس پاس کی دنیا کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد کرتی ہیں اور تخلیقی صلاحیتیں بھی پیدا کرنے کا ذریعہ ہیں۔

آپ دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، کتابیں آپ کو دنیا میں پائے جانے والی مختلف ثقافتوں ، روایات ، فنون لطیفہ ، تاریخ ، جغرافیہ ، صحت ، نفسیات اور زندگی کے دیگر کئی مضامین اور پہلوؤں سے متعارف کرواتی ہیں۔

جب آپ کتابیں پڑھتے ہیں تو آپ اپنے ذہن میں نئے اور تخلیقی خیالات ، نقشوں اور آراء کو تشکیل دے رہے ہوتے ہیں۔ یہ آپ کو تخلیقی انداز میں سوچنے اور تصور کرنے پر مجبور کرتی ہیں۔

اس سے آپ کو اپنے خیالات کو فروغ دینے اور اپنی رائے ظاہر کرنے میں مدد ملتی ہے۔ فعال مطالعے کے ذریعے آپ کے ذہن میں نئے خیالات اور افکار پیدا ہوجاتے ہیں۔ جس سے ایک نیا نظریہ وجود میں آتا ہے۔