راولپنڈی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ 2جولائی کو امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، نائب امیرمیاں محمداسلم، صوبائی امیر ڈاکٹر طارق سلیم اور صدر جے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمد گوندل کی
زیرقیادت نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بے روزگاری یوتھ مارچ ہوگا، جس میں جڑواں شہروں سے بہت بڑی تعداد میں بے روزگارنوجوان اپنی ڈگریوں سمیت شریک ہوں گے۔ اس سلسلے میں مرکزی مارچ اور ذیلی ریلیوں کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان ، سینئرنائب صدرجے آئی یوتھ پاکستان رسل خان بابر، صدرجے آئی یوتھ پنجاب اویس اسلم مرزاسمیت دیگرذمہ داران اظہارخیال کریں گے۔ قبل ازیں چاندنی چوک سے اسلام آباد تک ایک بڑی یوتھ ریلی کی قیادت امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی، نائب امیر ضلع رضااحمدشاہ،ضلعی صدرجے آئی یوتھ ملک عمران خان، صدرپاکستان بزنس فورم پنجاب وچیئرمین یوسی رحمت آباد محمدتاج عباسی ودیگرقائدین کریں گے، جو نیشنل پریس کلب پہنچ کربے روزگاری یوتھ مارچ کا حصہ بن جائے گی۔