افغانستان میں امن کے دشمن عدم استحکام چاہتے ہیں، آرمی چیف

215

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں امن کے دشمن خطے میں عدم استحکام چاہتے ہیں، پاکستان ہرسطح پرامن کےلیے کوشاں ہے، آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ، اسٹریٹیجک اور علاقائی صورتحال پر اظہارخیال کیا- تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان نے سنجیدہ کردارادا کیا، افغانستان میں امن کے دشمن خطے میں عدم استحکام چاہتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیاجہاں انہوں نے نیشنل سیکورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے اسٹریٹیجک اور علاقائی صورتحال پرتفصیلی اظہارخیال کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہرسطح پرامن کےلیے کوشاں ہے پاکستان خطوںکے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ کشمیرکے مسئلے کااقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق فوری حل ہوناچاہیے ۔مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خودارادیت کی جدوجہدکی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ڈاکٹرائن کو بہتر سے بہتر بنانے کےلیے کوشاں ہیں مختلف نوعیت کے خطرات سے مو¿ثر انداز میں نمٹنے کےلیے پرعزم ہیں پیشہ ورانہ مہارت،فرض شناسی پاک فوج کاطرہ امتیاز ہے۔آرمی چیف نے تربیتی اور آپریشنل تیاریوں کو مزید نکھارنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ماڈرنائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، بہترین مزین،تربیت یافتہ اورمتحرک فوج کسی بھی چیلنج سے نمٹ سکتی ہے مسلح افواج اور قوم کے اعتماد کے بندھن کو توڑنے کے خواہشمند ناکام ہوں گے۔