آرمی چیف سے چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی کا وڈیو لنک رابطہ

134

راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی نے وڈیو کال کے ذریعے رابطہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وڈیو کال پر باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔افغان امن عمل اور یورپی یونین سے تعلقات کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، یورپی یونین سے مشترکہ مفاد پر مبنی تعلقات کا فروغ چاہتا ہے۔ چیئرمین یورپی یونین ملٹری کمیٹی نے امن کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔افغان امن عمل سے متعلق کوششوں کی بھی تعریف کی۔دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کے فروغ کے لیے کردار ادا کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔