ڈپٹی کمشنر پشاورٹیبل ٹینس: حسیب خواجہ اوراقراء رحمن کی فتح

468
پشاور: ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے فاتح کھلاڑیوں کا مہمان خصوصی کے ہمراہ گروپ فوٹو

پشاور(جسارت نیوز) ڈپٹی کمشنر پشاورٹیبل ٹینس ایونٹ حسیب خواجہ اوراقراء رحمن نے اپنے نام کرلیا مینزسنگل میںٹیبل ٹینس کی دنیاکے شہرت یافتہ کھلاڑی پرل آف ایشیاء امم خواجہ کو2-1سے شکست کاسامناکرناپڑا۔3 روزہ ایونٹ کے فائنل مقابلوں کے موقع پرڈپٹی کمشنرپشاور کیپٹن(ر) خالد محمودمہمان خصوصی تھے ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ پراجیکٹ ڈائریکٹر وزیراعظم ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات مراد علی مہمند،‘ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر پشاور تحسین اللہ ،آرگنازنگ سیکرٹری کفایت اللہ،ایڈمن آفیسر سید جعفر شاہ ،سنیئرنائب صدرپشاورپریس کلب نادرخواجہ ، ایڈمن آفیسر پشاور ڈسٹرکٹ آفس ارشاد خان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔