حیدرآباد،گوٹھ سونوخان زرداری بنیادی سہولیات سے محروم

162

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) گوٹھ سونو کان زرداری تعلقہ مانجھند ضلع جامشورو کے رہائشی زرداری برادری کے افراد نے گوٹھ میں سہولیات کے فقدان کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر محمد اشرف زرداری، عزیز اللہ زرداری، مرید خان ، غلام مصطفی زردری ودیگر نے کہاکہ گوٹھ سونوخان زرداری میں عرصہ دراز سے کوئی ترقیاتی کام نہیں کرائے گئے گوٹھ کے سیکڑوں پڑھے لکھے نوجوان نوکریاں نہ ملنے کے باعث سخت پریشان ہیں جبکہ علاقے کے لوگ چالیس سال سے مسلسل پی پی کو ووٹ دے رہے ہیں یہاں سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے عوام کو تنہا چھوڑ دیا ہے گوٹھ کے اسکول تباہ حال، پانی کی کمی، زمینیں بنجر ہورہی ہیں۔ انہوںنے بلاول زرداری، فریال تالپور سے اپیل کی کہ معاملے کا نوٹس لیکر گوٹھ سونو خان زرداری کے رہائشی افراد سے انصاف کریں۔