ہوائی اڈوں پر یکم جولائی کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب، شاہ محمود قریشی

370

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہوائی اڈوں کے معاملے پر اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کے لیے یکم جولائی کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں اپوزیشن کے مفروضوں کو کلئیر کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پنجاب کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کو مبارکباد پیش کرنا چاہوں گا، دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کے سامنے پاکستان اپنا مؤقف پیش کررہا تھا جبکہ دہشت گرد پاکستان کوڈی اسٹیبلائزکرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، پاکستان نے اپنے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ اپوزیشن کہتی آرہی ہے ہوائی اڈوں سےمتعلق اعتماد میں لیاجائے، آج بجٹ پیش ہوتے ہی یکم جولائی کو اجلاس بلارہے ہیں، جس میں حکومتی و اپوزیشن ارکان کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اپوزیشن کے مفروضے جوسنی سنائی باتوں پرکرتی ہے اسے صاف کیا جائے گا، اعتماد میں لیاجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ضرورت ہے کہ منی لانڈرنگ کو چیک کریں وہ کررہے ہیں، ٹیرر فنانسنگ کو کم کریں وہ بھی کررہے ہیں اور افغان امن مذاکرات کیلئے بھی کردار ادا کررہے ہیں۔