دادو ،پولیس کاگائوں اکبر بوزدار کے گھروں پر چھاپا

119

دادو(نمائندہ جسارت) کاچھو کے گاؤں اکبر بوزدار میں پولیس اٹالوں کا دھاوا گھروں میں گھس کر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرکے مرد خواتین اور بچوں پر تشدد کرکے فرار ہوگئے ۔متاثرین علی، رزاق اور ابراہیم نے میڈیا کو بتاتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ہمارے گائوں کے پاس ریتی کے بڑے ذخائر ہیں ان پر قبضہ کے لیے رکن سندھ اسمبلی ایم پی اے جوہی سید صالح شاہ جیلانی کے قریبی افراد پولیس اٹالوں اور مسلح افراد کے ہمراہ گاؤں میں آئے اور گاؤں کو خالی کرنے کی دھمکیاں دی گئی انکار کرنے پر پولیس اور مسلح افرادنے گھروں پر دھاوا بول دیا مرد خواتین اور بچوں پر سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا پولیس اور مسلح افراد کے گاؤں پر حملے کے بعد ہم نے بوزدار برادری کے سردار در محمد خان سے رابطہ کرکے صورتحال سے آگاہ کیا اور مدد کی درخواست کی جس نے علاقے کے ایم این اے رفیق احمد جمالی سے رابطہ کرکے سنگین صورتحال سے آگاہ کیا جس کے بعد ایم این اے رفیق احمد جمالی کی مداخلت پر پولیس اٹالے اور مسلح افراد واپس روانہ ہوگئے ۔واقعے کے متعلق ایم این اے دادو جوہی رفیق احمد جمالی نے رابطہ کرنے پر بتایا ایم پی اے صالح شاہ جیلانی اور بوزدار برادی کے مابین جاری تنازع ثالثی کردار ادا کرکے فریقین کا تنازع حل کیا جائے گا دونوں فریقین کو تنازع نہبڑھانے کا پابند بنایا گیا ہے۔