لاڑکانہ ،کاروکاری کے الزام میں بیوی اور آشنا کوقتل کرنے والا ملزم عدالت میں پیش

125

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ رحمت پور کی حدود بگھیا کالونی میں دو روز قبل ملزم اللہ رکھیو بھٹی نے اپنی بیوی فرزانہ اور بھان سعید آباد کے رہائشی نوجوان طارق سیال کو سیاہ کاری کے الزام میں چھریوں کے وار کرکے بے دردی سے قتل کیا گیا جسے رحمت پور پولیس نے فورتھ سول جج و جڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے ملزم کو 13 روزہ جسمانی رمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کے احکامات جاری کیے بعد ازاں ملزم کو لاڑکانہ سینٹرل جیل منتقل کیا گیا، دوسری جانب لاڑکانہ پولیس کی جانب سے ملزم کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں ملزم نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتا رہا ہیں کہ واقعے کے روز وہ گھر میں سوئے ہوئے تھے کہ طارق سیال نے گھر کی دیوار سے داخل ہوکر بیوی کے ہمراہ مجھے مارنے کی کوشش کی جس پر میں نے دونوں کو قتل کردیا۔