شہباز شریف و اہل خانہ ‘ اثاثے منجمد کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہو گی

232

لاہور (آن لائن)منی لانڈرنگ ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے اہلخانہ کے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف دائر درخواستوں پر سماعت (آج) پیر کو لاہور کی احتساب عدالت میں ہوگی۔عدالت نے شہباز شریف فیملی کے وکلاکو آج حتمی دلائل کے لیے طلب کر رکھا ہے۔عدالت کے روبرو شہبازشریف، ان کے بیٹے حمزہ شہباز ،اہلیہ نصرت شہباز سمیت13 درخواست گزاروں نے درخواستیں دائر کی ہیں جس میں خاندانی اثاثے منجمد کرنے کے عدالتی حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ عدالت اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم قرار دے اور اثاثے منجمد کرنے کے حکم پر نظر ثانی کرے۔