قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں کھلی کچہری کا انعقاد

423

قونصلیٹ جنرل آف پاکستان جدہ میں گزشتہ ہفتے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں مکہ مکرمہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی برادری نے حصہ لیا۔ قونصل جنرل آف پاکستان خالد مجید نے کارروائی کی صدارت کی۔ کورونا وبا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد آن لائن کیا گیا تھا۔
قونصل جنرل خالد مجید نے متاثرین کے مختلف مسائل اور شکایات کے ازالے اوربرادری کو مملکت کے مغربی خطے میں مقیم پاکستانیوں کی بہترین ممکنہ سہولت فراہم کرنے میں قونصل خانے کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ بیشتر پاکستانیوں کی نمایاں شکایات خروج نہایہ (فائنل ایگزٹ)، دوبارہ ملازمت اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی، اقامہ کی تجدید نو اور قانونی امور سے متعلق تھے۔ کارروائی کے دوران کمیونٹی ویلفیئر سیکشن کے قونصلر ثاقب خان، ماجد میمن، محمد حسن، قونصلر پریس حمزہ سلیم گیلانی اور دیگر نے قونصل جنرل کی معاونت کی۔